RSS

محبت

15 Oct

محبت، ایک ایسا جذبہ کہ جسکی بنیاد ریشم کے دھاگے سے بھی کمزور ھے. محبت کا دعوٰی کرنا اور محبت کرنا دو الگ الگ باتیں ھیں. ریشم کے اس دھاگے کو اعتماد کا رشتہ ھی باندھے رکھتا ھے،اور یہی اس کا حسن بھی ھے.
پیار،محبت اور عشق سننے میں تو ایک جیسے ھی لگتے ہیں ذرا سا فرق ان کو جدا کر دیتا ھے. پیار اک وقت میں ایک سے زیاد٥ سے ھو جاتا ھے. یہ بلکل ایسے ھے جیسے ماں اپنے سب بچوں سے اک جتنی چاھتکا اظھار ایک وقت میں کرتی ھے،یہ بلکل ناممکن ھے کہ اک ماں سے کھا جائے کہ و٥ اپنے تمام بچوں میں سے کسے زیاد٥ چاھتی ھے، اس بات کا جواب کسی ماں کے پاس نھی ھے.
دوسری طرف محبت جو آج کے دور میں کم کیا نظر ھی نھی آتی،اک بلکل الگ جذبات اور احساسات کی حامل ھے. مھبت بٹوارا نھی چاھتی. اس مرض کے حامل لوگوں میں سسی،پنوں،ھیر،رانجھا جیسے لوگ ملتے ھیں. محبت اک شخص سے ھوتی ھے اور اسی پر ختم ھو جاتی ھے.
محبت کی نھی جاتی، ھو جاتی ھے اور اس کا پاس کرنے والا لازم نھی کے اسے پا بھی لے. کیونکہ محبت کا دوسرا نام ھی قربانی ھے.

 
Leave a comment

Posted by on October 15, 2013 in Uncategorized

 

Tags: , ,

Leave a comment